ابنا: پولیس کے مطابق نیوکراچی کے علاقے گودھرا کیمپ میں تین روز سے جاری کشیدگی میں کمی آئی ہے اور آج کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔اس علاقے میں دومذہبی گروپوں کے مابین مسلح تصادم سے خاتون سمیت چھ افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز لانڈھی نمبر ساڑھے پانچ میں دومذہبی گروپوں میں لڑائی شروع ہوئی۔اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور خاتون سمیت 12افرادزخمی ہو گئے تھے۔ ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے،دوسری جانب بھینس کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز